سوات کے لذیذ آڑو ملک بھر میں مشہور

خیبر پختونخواہ کا ضلع سوات آڑو کی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ یہاں آنے والے سیاح علاقے کی خوبصورتی کے علاوہ لذیذ آڑو کے بھی دیوانے ہوجاتے ہیں۔

سوات میں پیدا ہونے والے پھل صاف اور شفاف آب وہوا کی وجہ سے ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت خوش ذائقہ اور لذیذ ہوتے ہیں۔ سوات میں پیدا ہونے والے تمام پھلوں میں آڑو کی پیداوار سب سے ذیادہ ہے۔

پاکستان میں آڑو کی پیداوار کا 70 فیصد سوات میں پیدا ہوتا ہے جو سالانہ چار لاکھ ٹن سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس کے آشیرباد سے سکھر میں “تیتر بولی” کے غیرقانونی مقابلے

Facebook Comments Box