فواد چوہدری اپنی دونوں وزارتوں کے اسٹار

ریڈیو پاکستان کی پوڈ کاسٹ سروس بھی شروع کردی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اپنی پچھلی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوئے تھے اور اب وہ اپنی موجودہ وزارت میں بھی اسی ڈگر پر چل رہے ہیں۔

فواد چوہدری کے پاس جب سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت تھی اس وقت انہوں نے کئی ایسے منصوبوں پر کام کیا جن کا اب افتتاح ہورہا ہے۔ فواد چوہدری کی جانب سے اب بھی متعدد بہترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ اس حوالے سے اگر یہ کہا جائے کہ فواد چوہدری اپنی دونوں وزارتوں کے لیے اسٹار بن کر ابھرے ہیں تو غلط نہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ سیاسی ہے؟

گزشتہ روز سرکاری میڈیا اداروں کو ڈیجیٹلائز کرنے کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔ پی ٹی وی نیوز کی ایچ ڈی نشریات کے آغاز پر صدر عارف علوی سمیت مختلف اینکر پرسنز نے بھی فواد چوہدری کی اس کاوش کو سراہا۔

ریڈیو پاکستان کی پوڈ کاسٹ سروس شروع کردی گئی۔ اس حوالے سے فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ریڈیو ڈراموں کے دوبارہ آغاز کی بات بھی کی۔

فواد چوہدری نے اپنی سابقہ ​​وزارت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے منصوبہ کا خیال وزیر اعظم عمران خان سے شیئر کیا تھا۔

اس منصوبے کو اب مکمل کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ روز موجودہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ای وی ایم وزیر اعظم کے سامنے پیش کردی۔

متعلقہ تحاریر