مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

اسلام آباد اور لاہور میں بادل برسنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد اور لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رات تک مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں کے علاوہ اسلام آباد اور لاہور میں بادل برس پڑے ہیں جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔ موسم خوشگوار ہونے پر لوگ سیاحتی مقامات کا بھی رخ کررہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔ ایبٹ روڈ، گوال منڈی اور اسلام پورہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کے بعد بجلی کے 90 فیڈرز ٹرپ کرگئے، بجلی کی عدم موجودگی پر شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے

بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کے باوجود سیاحوں کا رش

دوسری جانب شہر قائد میں بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کے باعث ماحول خوشگوار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج درجہ حرارت 32 ڈگری، لاہور میں 28، کراچی میں 31، کوئٹہ میں 30 اور پشاور میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر