صدر عارف علوی کے موبائل سے ہونے والے ٹوئٹس پر بے مقصد تنقید
صدر کے صاحبزادے اواب علوی کی وضاحت آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید جائز نہیں ہے۔
صدر مملکت عارف علوی کے موبائل سے بے دہانی میں ان کے آفیشنل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہونے والے بے معنی ٹوئٹس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے مقصد تنقید کی جارہی ہے۔
صدر عارف علوی کی جانب سے ان ٹوئٹس کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے تاہم ان ٹوئٹس کے سکرین شارٹ کو لے کر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں کراچی پر قبضے کی جنگ شروع
معروف صحافی اور ہم نیوز چینل کے صبح کے پروگرام کی میزبان شفاء یوسفزئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "یہ کوئی سنگین معاملے کی خبریں ہیں جو ابھی تکمیل کے مراحل سے گزر رہی ہیں۔”
The news pieces on the serious matter is under-construction! 😂 https://t.co/F64meFnXOE pic.twitter.com/7CB6xUqjuR
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) August 8, 2021
صدر عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی نے اس غلطی پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ "ایسے میسجز تب ہوتے جب آپ کا موبائل غلطی سے جیب میں کھلا رہ جاتا ہے۔”
A National Twitter Crisis due to gibberish pocket tweeting 😂
— Awab Alvi (@DrAwab) August 8, 2021
ایلیہ زہرا نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاتے ہوئے لکھا ہے کہ "صدر علوی کے یہ ٹوئٹس ڈیلیٹ کردیے گئے ہیں۔”
These tweets from the president’s account have now been deleted pic.twitter.com/KAVbJuu288
— Ailia Zehra (@AiliaZehra) August 8, 2021
ایلیہ زہرا کے ٹوئٹ کے جواب میں صفینہ الہیٰ نے لکھا ہے کہ "خوش قسمتی سے آپ کو بروقت ٹویٹ کا سکرین شاٹ ملا۔ یہ آپ کے دن کے لئے حاصل کردہ معیاری کام کا کوٹہ ہے۔ بہت خوب۔”
Lucky you got a screenshot of the offending tweet just in time. That’s your quota of quality work achieved for the day. Well done. https://t.co/5M0SeFvma5
— Saffina Ellahi #PTI (@SaffinaEllahi1) August 8, 2021
صدر مملکت کے بیٹے کی وضاحت کے باوجود ٹوئٹر پر تنقید کا ایک سیلاب امڈا ہوا ہے۔ خورشید عالم نامی ٹوئٹر صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” یہ ٹوئٹس بتا رہے ہیں کہ یہ فون ایک بڑے بچے کا ہے۔”
Looks like the phone is with a grandchild 😇
— Khurshid Alam (@PTIKhurshidAlam) August 8, 2021
اسجد خٹک نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ” یہ جو کچھ بھی چلو اس سے ہمارا دن اچھا گزر گیا۔”
Whatever it was, it was funny. Made our day…..
— Asjad K. Khattak (@DaaStargoTora) August 8, 2021
اسامہ چوہدری نام کے ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "یہ کوڈ ورڈ ہے جس کا مطلب ہے گھبرا نہیں۔”
Mum mmu are the codewords which means "Ghabrana Nhi Ha”#Mum_mmu
— usama chaudhry (@Usamachaudhry40) August 9, 2021
ٹوئٹر کی ایک اور صارف سیانی کڑی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” نا ہمیں کوئی کال کرتا ہے۔ نا سلامتی کونسل میں بلاتے ہیں۔ عارف علوی جذبات میں "میڈ ” ہو گئے۔”
نا ہمیں کوئی کال کرتا ہے ۔۔ نا سلامتی کونسل میں بلاتے ہیں ۔۔ عارف علوی جذبات میں "میڈ ” ہو گئے #Mum_mmu
— سیانی کُڑی (@digitalchirrya) August 9, 2021
مہیب اے رسول نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ” یہ نئی زبان ہے جو تشکیل دی جارہی ہے۔”
Official language,
Or may i say Tanzeen sazi 😂#Mum_mmu pic.twitter.com/HBgPhTCRq2— Mohib E Rasool 🇵🇰 (@Mohiberasool_) August 9, 2021
تاہم اس سب کے باوجود سونیا نامی ٹوئٹر صارف نے صدر عارف علوی کی سائیڈ پر آتے ہوئے لکھا ہے کہ ” جب میرا چھوٹا بھائی میرا موبائل سنبھالتا ہے تو ایسے ٹوئٹس ہو جاتے ہیں۔”
When my younger brother works stealthy with my cell phone without my permission🤣.
#Mum_mmu pic.twitter.com/5hFVWhxyPH
— Sonia Rajput 🇵🇰🇬🇧😷 (@SoniaRajputPK) August 9, 2021
تاہم مثبت سوچ کے حامل سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جب صدر صاحب کے صاحبزادے کی جانب سے وضاحت آگئی تو پھر ان ٹوئٹس کو ٹرینڈ بنانا کسی طور جائز نہیں ہے۔