پاکستان میں ملی نغموں کی لازوال اور شاندار تاریخ

نیوز 360 نے 14 اگست کی مناسبت سے ملی نغموں پر مبنی ایک خصوصی رپورٹ تشکیل دی ہے۔

پاکستان میں ملی نغموں کی لازوال اور شاندار تاریخ ہے۔ جشن آزادی اور ملی نغمے لازم و ملزوم تصور کیے جاتے ہیں۔ ہمارے شعراء نے ماضی میں  وطن عزیز سے محبت کا اظہار انہی نغموں کے ذریعے کیا۔

گلوکار اپنی آواز کا جادو اور موسیقار اپنی دھنوں کی چاشنی نغموں میں بھر کے انہیں لازوال بنا دیتے ہیں۔ ملی نغموں کے حوالے سے  پاکستان کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ پاکستان کے قیام کے بعد ملی نغموں کی ایسی زبردست دھنیں ترتیب دی گئیں  جن  کی  آج  تک  مثال  نہیں  ملتی، ماضی  کے  ملی  نغمے آج بھی مقبول ہیں۔ نیوز 360 نے 14 اگست کی مناسبت سے ملی نغموں  پر  مبنی  ایک خصوصی رپورٹ  تشکیل دی  ہے۔

ہم لائے ہیں طوفان سے کشتی نکال کے

 سن 1956میں ریلیز ہونے والے اس نغمے کی موسیقی فیاض ہاشمی نے ترتیب دی تھی جبکہ اس کو سلیم رضا نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا تھا ۔

اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان

سن 1957 میں ریلیز کیا گیا یہ ملی نغمہ شاعر فیاض ہاشمی نے لکھا تھا اور انہوں نے ہی اس کی دھن ترتیب دی تھی۔ اس ملی نغمےکو منور سلطانہ نے  گایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

غلط خبر چلانے پر جیو نیوز تنقید کی زد میں

یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے

یہ خوبصورت نغمہ پاکستان کے عظیم گلوکار مہدی حسن نے اپنی مدھر آواز میں گایا تھا۔ یہ نغمہ 1962 میں تحریر کیا گیا تھا۔ آج بھی یہ نغمہ پہلے دن کی طرح اپنی تازگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے

دلوں کو گرما دینے  والا یہ نغمہ میڈم نور جہاں نے سن 1965 کی جنگ کے موقعے پر گایا تھا اس خوبصورت نغمے کے بول صوفی غلام مصطفیٰ تبسم نے لکھے تھے۔ آج بھی یہ نغمہ چلتے ہوئے قدموں کو رکنے پر مجبور کردیتا ہے۔

اے وطن پیارے وطن

استاد امانت علی خان کی آواز میں گایا گیا یہ ملی نغمہ بھی 1965 کی جنگ کے موقعے پر لکھا گیا تھا۔ اس نغمے کے شاعر پروفیسر کرم حیدری تھے۔

جاگ اٹھا ہے سارا وطن

  سن 1965 میں لکھا گیا یہ سدا بہار نغمہ حمایت علی شاعر نے تحریر کیا تھا جبکہ اسے پاکستان کے عظیم گلوکار شوکت علی خان نے گایا تھا۔

جیوے جیوے پاکستان

یہ نغمہ 1985 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اسے گلوکارہ مہناز بیگم نے گایا تھا۔ موسیقی کی ترتیب سہیل رانا نے دی تھی جبکہ نغمے  کے  بول  شاعر جمیل الدین نے تحریر  کیے  تھے۔

میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے

یہ خوبصورت نغمہ 1986 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اسے پاکستان میں پاپ میوزک کی الگ پہچان رکھنے والے گلوکار محمد علی شہکی نے  گایا  تھا،    ملی  نغمے  کو  لئیق احمد نے  تحریر  کیا  تھا۔

دل دل پاکستان

یہ ملی نغمہ ملی نغموں کی تاریخ میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے۔ 1987 میں ریلیز ہونے والا یہ نغمہ پاپ میوزک بینڈ وائٹل سائنز کے گلوکار جنید جمشید نے گایا تھا۔

ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار

یہ نغمہ 1997 میں ریلیز کیا گیا تھا، جسے پاپ سنگر علی عظمت نے گایا تھا۔ جنون بینڈ کا یہ  گانا  سلمان احمد نے  تحریر  کیا  تھا۔

متعلقہ تحاریر