وادی ناران کا مون بار بی کیو ریسٹورنٹ اپنی مثال آپ

مون ریسٹورنٹ پر آنے والی فیملیز کے ملازمین کو مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

دنیا میں بہت ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ایسے ہیں جن کی خوبصورتی اور کھانوں کی مثال دی جاتی ہے اور بہت سوں نے تو ان کا تجربہ بھی کیا ہوگا، مگر وادی ناران کا "مون بار بی کیو ریسٹورنٹ” اپنی   مثال آپ ہے، یہاں آنے والی فیملیز کے ملازمین کو کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے جبکہ ان کے بیٹھنے کے لیے بھی معقول انتظام کیا گیا ہے۔

بالاکوٹ سے 75 کلو میٹر کی مسافت پر واقع وادی ناران اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے۔ 2.7 مربع کلو میٹر پرپھیلی جھیل سیف الملوک نے اس علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

مون ہوٹل کے مینجر نصیر احمد کا نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ریسٹورنٹ میں دور دور سے سیاح آتے ہیں ہماری بھی کوشش ہوتی ہے کہ ہم انہیں اچھی سے اچھی سہولت فراہم کریں۔ کھانوں کی لذت کو بڑھانے کے لیے ہم نے پشاور اور لاہور کے باورچی رکھے ہوئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں نصیر احمد کا کہنا تھا کہ پیسہ نہیں انسانیت بڑی چیز ہوتی ہے۔ جو لوگ یہاں آتے ہیں یہ سب ہمارے مہمان ہیں۔ فیملیز اور سیاحوں کے ساتھ آنے والے ڈرائیورز اور ملازمین بھی ہمارے مہمان ہوتے ہیں ان کے لیے ہم کارڈ جاری کرتے ہیں اور انہیں فری کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور میوزک فیسٹیول میں کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑ گئیں

متعلقہ تحاریر