کراچی کی طالبات کا پاکستان سے محبت کا انوکھا انداز

مینار پاکستان، عبدالستار ایدھی اور ونگ کمانڈر حسن کی تصاویر پینٹ کی گئی ہیں۔

کراچی کی طالبات نے یوم  آزادی کی مناسبت سے شہر کی مختلف دیواروں پر قومی ہیروز کی پینٹنگز بنائی ہیں۔

شہرقائد کے باسیوں نے جشن آزادی کو  مختلف انداز سے منانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ رنگ  دے  کراچی  کی  ٹیم  میں  شامل طالبات نے شہر کی  دیواروں پر پینٹنگز بناکر اہلیان کراچی کو حیران کردیا ہے۔ جہاں دیواروں پر طرح طرح کے نعرے لکھے ہوتے ہیں وہیں ان طالبات نے مختلف دیواروں پر نہ  صرف  پاکستان کے ہیروز بلکہ  ملک کی مشہور جگہوں کی پینٹنگز بھی بنائی ہیں۔

طالبات نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہوئے بوٹ بیسن کے اطراف میں 74 ویں جشن آزادی کے موقعے پر مینار پاکستان، عبدالستار ایدھی، ابھی نندن کا جہاز مار گرانے والے ونگ کمانڈر حسن صدیقی کی تصاویر کو پینٹ کیا ہے۔

یہ  بھی  پڑھیے

32 ہزار بگ میک برگر کھا کر بھی ریکارڈ بنتا ہے

Facebook Comments Box