ناقدین نے وزیراعظم کے دفتر سے ہونے والی کال پر میمز کے ڈھیر لگا دیے

امریکی صدر جوبائیڈن کے علاوہ تمام بٖڑے عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر عالمی رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لیے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اُن کی اِن کالز پر میمز کے ڈھیر لگا دیئے ہیں۔

کچھ روز قبل وزیراعظم آفس (پی ایم او) کے آفیشنل اکاؤنٹ سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وہ تفصیلات شیئر کی تھیں، جن سے عمران خان نے رابطے کیے تھے اور کس ایجنڈے پر بات چیت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کبھی دبا نہیں سکتا، اسد عمر

ٹوئٹر تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن ، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ، جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے سے رابطے کیے تھے۔

عمران خان میمز ڈھیر

کالز کے دوران عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر کو واضح کیا۔ انہوں نے حفاظت اور سلامتی کے ساتھ ساتھ تمام افغانوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا تھا۔

تاہم انٹرنیٹ صارفین نے وزیراعظم کی ٹیلی فونک گفتگو کا رخ موڑتے ہوئے مزاحیہ انداز میں خوب میمز بنائیں۔

پاکستان کے نمبر 1 نیٹ ورک جاز کے مطابق افسانوی کردار مسٹر بین بھی ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے وزیراعظم کی کال موصول کی تھی۔

مذکورہ فہرست میں صرف امریکی صدر جو بائیڈن اکیلے تھے جنہوں نے عمران خان کو فون کرنے کی زہمت نہیں کی تھی، تاہم ناقدین کو ان کی کال کا بھی انتظار ہے۔

متعلقہ تحاریر