امیر البحرکی رائل اردنی افواج کی قیادت سے ملاقات

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اردن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران، نیول چیف نےاردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمدالہنیتی،  ڈایئر یکٹر ایئر آپریشنز بریگیڈئیرجنرل محمد الجلودی اور رائل اردنی بحریہ کے کمانڈر کرنل ہشام خلیل الجراح سے ملاقاتیں کیں۔

رائل اردنی بحریہ کے ہیڈکوارٹرز آمد پر کمانڈر رائل اردنی بحریہ نے امیر البحر کا استقبال کیا اور انھیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ملاقات کے دوران نیول چیف کو اردنی بحریہ کی ذمہ داریوں اور صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔  دونوں رہنماؤںنے پاک بحریہ اور رائل اردنی بحریہ کے مابین مختلف جہتوں میں قریبی اور مضبوط بحری تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

قبل ازیں، نیول چیف نے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الہنیتی اور ڈایئریکٹر ایئر آپریشنز بریگیڈئیر جنرل محمد الجلودی سے ملاقات کی۔

اردنی مسلح افواج کے کمانڈر کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے باہمی دلچسپی اور بحری تعاون کےمعاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ امیر البحر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بشمول قزاقی کے خلاف آپریشنز اور ریجنل میری ٹائمسیکیورٹی پٹرول کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ اردن کی مسلح افواج کےسربراہان نے سمندروں میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں اور پاکستان اور اردن کے مابین گہرے دوستانہاور دفاعی تعلقات کو سراہا۔

بعدازاں، نیول چیف نے کنگ عبداللہ اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر (KASOTC) کا دورہ کیا اور وہاں اردن کی اسپیشل فورسز کےدستے کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

یہ امید کی جاتی ہے کہ نیول چیف کا یہ حالیہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات اور مسلح افواج کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مستحکمکرے گا۔

Facebook Comments Box