عامر لیاقت 24 نیوز کی سرخی پر آگ بگولہ

اینکر پرسن نے چینل کے خلاف ٹوئٹ کردی۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین 24 نیوز کی خبر  میں  کی  گئی شرارت پر آگ بگولہ ہوگئے۔ چینل  کے مالک  محسن نقوی اور سابق صدر آصف زرداری کو دھمکیاں دینے پر اترآئے۔

لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم عامر  لیاقت  کی گرفتاری  کی خبر کی سرخی 24 نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر کچھ  اس  چٹ  پٹے  انداز  میں  لگائی  کہ  معروف  اینکر  پرسن  آپے سے باہر ہوگئے۔ 24 نیوز کی  سرخی  تھی  کہ  عامر لیاقت خاتون کو ہراساں کرنے پر لاہور پولیس کے ہاتھوں گرفتار۔ خبر کی یہ سرخی ایسی تھی جس نے ہر پڑھنے والے کو چونکا دیا تاہم خبر پڑھنے پر یہ بات سامنے آئی کہ گرفتاری اینکر پرسن کی نہیں بلکہ عامر لیاقت نامی کسی اور ملزم کی ہوئی ہے۔

یہ خبر اینکر پرسن عامر لیاقت تک پہنچی تو وہ آگ بگولہ ہوگئے۔ فوراً  سماجی  رابطوں  کی  ویب  سائٹ  ٹوئٹر  پر  پوسٹ  شیئر  کردی۔ عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹ میں  لکھا کہ  24نیوز کے محسن نقوی اور ان کی ٹیم آصف زرداری کے اشاروں پر ناچنے والے ہیں ۔ اس چینل نما بدنما کو آخری وارننگ ہے، ان چپڑقناتیوں کوپروگرام "ایسے نہیں چلے گا” یاد رکھنا چاہیے جس نے بڑوں بڑوں کی ہوا نکال دی تھی،  کیا پھر ہوا  نکالوں۔  عمران خان  کی دشمنی میں ہر کھلاڑی کو نہ چھیڑو۔

یہ  بھی  پڑھیے

فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور کے انتقال پر شوہر کی جذباتی پوسٹ

عامر  لیاقت  کی  اس  پوسٹ  پر سوشل  میڈیا  صارفین  نے ان  کا  ساتھ  دیا۔ ایک  صارف  نے  لکھا  کہ  یہ  لوگ  اتنے  جرمانے اور پابندیاں بھگتنے کے بعد بھی  باز نہیں آتے۔

ایک صارف  نے  عامر  لیاقت  کی  حمایت  کرتے  ہوئے  کہا  کہ  شو  ایسے  نہیں  چلے  گا  آپ  کے  علاوہ  کسی  اینکر  کو نہیں جچتا۔

دوسری  جانب  چند  صارفین  نے  عامر  لیاقت  کو  بھی  تنقید  کا  نشانہ  بنایا۔

متعلقہ تحاریر