کراچی کی جمیلہ بی بی ہمت و بہادری کی مثال

دنیا بدل رہی ہے اب ہر میدان میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔ کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کی رہائشی جمیلہ بی بی نے موٹر سائیکل کے تیل  کی  تبدیلی  کا  کام کرکے بلاشبہ خواتین  کے  لیے ایک مثال  قائم  کی  ہے۔

نیوز  360   سے  گفتگو  میں  جمیلہ  بی  بی  نے  کہا  کہ  موٹر سائیکل کے تیل  کی  تبدیلی  کا  کام  وہ  اپنی جوانی سے کررہی ہیں، شروع میں  انہیں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا مگر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ جمیلہ  بی  بی  کہتی  ہیں  کہ  ان کے شوہر کا انتقال 35 برس قبل ہوگیا تھا۔ رشتے داروں کی جانب سے آنکھیں پھیرنے کے بعد انہیں اکیلے  ہی  اپنے بچوں کی ایک باوقار طریقے سے پرورش کرنی تھی  جس  کے  لیے کام  کرنا  ضروری  تھا۔

یہ  بھی  پڑھیے

عامر لیاقت 24 نیوز کی سرخی پر آگ بگولہ

متعلقہ تحاریر