پی ٹی وی پر شہباز شریف کی لائیو تقریر کا کریڈٹ فواد چوہدری کو

مسلم لیگ (ن) کے صدر کی تقریر نشر کرنے پر ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے پروڈیوسر عون ساہی کی ملازمت کی خیریت کی دعا کی تھی۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے پروڈیوسر عون ساہی نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کراچی جلسے کی تقریر پی ٹی وی پر دکھانے کا کریڈٹ وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جاتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے عون ساہی نے کہا ہے کہ "فواد چوہدری پی ٹی وی کو ایک جامع ادارے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں ، انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو پی ٹی وی وقت دیا جانا چاہیے۔”

یہ بھی پڑھیے

شبلی فراز اور صوبائی وزراء کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی تقریر کو لائیو پی ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کرنے پر رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے  ہوئے لکھا تھا کہ "شہباز شریف کو پی ٹی وی پر دیکھ کر خوشی ہوئی ، اب اللہ کرے عون ساہی کی نوکری سلامت رہے۔”

عون ساہی نے حنا پرویز بٹ کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "شکریہ حنا پرویز صاحبہ مگر براہ کرم جہاں جس کا کریڈٹ بتنا ہے اس کو کریڈٹ دینا چاہیے۔”

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے معروف صحافی سبوخ سید نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور عون سید کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔

تحقیقاتی صحافت سے جڑے معروف صحافی وسیم عباسی نے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "عون ساہی آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں، آپ کے پیشہ ورانہ مشورے کی اہمیت ہے، کسی پیشہ ور کو صحیح جگہ پر صحیح کام کرتے ہوئے دیکھنا اچھا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری واقعی پی ٹی آئی کے اپنے پیشروؤں سے بہتر وزیر اطلاعات ہیں۔”

متعلقہ تحاریر