پشاور ایئرپورٹ پر اسمارٹ فون کا استعمال مہنگا پڑ سکتا ہے

سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر باچا خان ایئرپورٹ پر اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگادی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور کے احاطے میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن کے حکام نے ایئرپورٹ ملازمین کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ملازمین پشاور ایئرپورٹ کے ایپرن اور لاؤنج میں اسمارٹ فون کا استعمال نہیں کرسکتے۔

نوٹیفکیشن میں ممنوع ایریاز میں اسمارٹ فون کے استعمال کو ایئرپورٹ مینجر کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ممنوعہ علاقوں میں موبائل فون کے استعمال پر موبائل ضبط کرنے کے علاوہ ملازم کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔

یہ  بھی  پڑھیے

سماجی تنظیمیں ام رباب کے معاملے پر خاموش کیوں؟

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے احاطے میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان سے امریکی انخلا کے باعث غیر ملکی شہریوں کی باچا خان ایئرپورٹ آمد متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پڑوسی ممالک کے خراب حالات کے باعث سیکیورٹی وجوہات پر ایسا قدم اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر