فواد چوہدری کے جرگہ میں سلیم صافی پر تابڑ توڑ حملے

احتساب سے متعلق سوال پر فواد چوہدری بولے کہ آپ کو احتساب کے بنیادی نظریے کا بھی علم نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام جرگہ کے  اینکر سلیم صافی کو وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری پر طنز کرنا مہنگا پڑگیا۔ فواد چوہدری نے سلیم صافی کو چاروں شانے چت کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیو نیوز کے پروگرام جرگہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں میزبان سلیم صافی نے افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کے دوران طنز کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی کا صرف ایک ترجمان تھا مگر وزیراعظم عمران خان  کے شہبازگِل اور یوسف بیگ مرزا سمیت درجنوں ترجمان ہیں۔

سلیم  صافی  کی  اس  بات  پر فواد چوہدری نے برجستہ جواب دیا کہ ایسا کچھ نہیں ہے،  میرے علاوہ تو کوئی آپ کا فون بھی نہیں سنتا۔  میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی  کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا مالکان اپنے ملازمین  کو  جبری مشقت  پر رکھتے ہیں ،نہ انہیں تنخواہیں دیتے ہیں نہ  ان کے معاہدوں پر عمل کرتے ہیں ہم ان سب مسائل کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

یہ  بھی  پڑھیے

پشاور ایئرپورٹ پر اسمارٹ فون کا استعمال مہنگا پڑ سکتا ہے

سلیم صافی نے لقمہ دیا کہ اگر بل میں صرف یہ باتیں ہوں تو ہم سے زیادہ اس کی ستائش کوئی نہیں کرئےگا۔ اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کا مسئلہ یہ ہے کہ آپ مالکان کے اشاروں پر چلتے ہیں۔ سلیم صافی نے سوال کیا کہ میرے اوپر جعلی خبروں کے کتنے مقدمات ہیں اور وزیراعظم پر کتنے ہیں تو فواد  چوہدری نے جواب دیا آپ میڈیا ہیں ہم میڈیا نہیں، ہمارا میڈیا سے کیا تعلق، آپ ہر بات میں اہمیت حاصل کرنے کے لیے ایسی باتیں نہ کیا کریں۔

میزبان نے تبصرہ کیا کہ کمائی تو اس دور میں صرف وزیروں کی ہورہی ہے تو فواد چوہدری نے برجستہ جواب دیا کہ صحافی اور اینکر بھی بڑے اچھے پیسے بنارہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی سے 3 سال کا حساب مانگنے والے میڈیا  کو پیپلزپارٹی سے 13 سال کاحساب بھی مانگنا چاہیے۔

سلیم صافی نے کہا پیپلزپارٹی سے توقع نہیں ہے تو فواد چوہدری نے پھر باؤنڈری  سے باہر نکل کر چھکا لگایا کہ پھر ایسا کہیں کہ آپ کو پی ٹی آئی کے علاوہ کسی اور سے کوئی توقع نہیں ہے۔

احتساب سے متعلق سوال پر فواد چوہدری بولے کہ آپ کو احتساب کے بنیادی نظریے کا بھی علم نہیں ہے۔ معیشت سے متعلق تنقیدی سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے  کہا  کہ آپ کو معیشت کی اے بی سی کا نہیں پتہ اور آپ سوال کررہے ہیں۔

چین کی ناراضی سے متعلق  سوال پر وزیراطلاعات نے کہا کہ  پاکستانی میڈیا کو پتہ نہیں کیوں روز یہ ثابت کرنے کا شوق ہے کہ چین پاکستان سے ناراض ہوگیا ہے۔

Facebook Comments Box