مہاجر ہونے پر پولیس اہلکار کی آر جے عدیل اظہر سے پوچھ گچھ

عدیل اظہر کے شیئر کردہ  واقعے  کے  بعد متعدد  سوشل  میڈیا  صارفین  کو  اپنی کہانیاں سنانے کی ترغیب  ملی۔

ریڈیو پریزنٹر عدیل اظہر کو نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا، آر  جے سے  پوچھا گیا کہ وہ اب بھی اپنے آپ کو مہاجر کیوں کہتے ہیں؟

عدیل اظہر رواں ہفتے کاغان سے چند کلومیٹر دور موجود تھے جب  انہیں عجیب  و  غریب  صورتحال  کا  سامنا  کرنا  پڑا۔ آر جے عدیل اظہر نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ  میں  لکھا  کہ وہ  سفر  پر  تھے  جب ایک پولیس  اہلکار نے ان  سے پوچھا کہ آپ کا سندھ کے  کس  شہر  سے  تعلق  ہے؟ پھر کانسٹیبل نے  سوال  کیا  کہ کیا تم سندھی بولنے والے ہو یا مہاجر  ہو؟  جس  پر عدیل اظہر نے  جواب  دیا  کہ  مہاجر۔ کانسٹیبل  نے  کہا  کہ کیا  آپ  لوگ کبھی پاکستانی بھی  بنیں  گے یا ساری زندگی مہاجر ہی  رہیں گے؟ جس  پر عدیل اظہر نے  کہا  کہ  یہ  کس  قسم  کا  سوال  ہے؟ پولیس  اہلکار  نے  جب  آر  جے  کو  غصے  میں  دیکھا  تو گاڑی  کو  آگے  جانے  کی  اجازت  دے  دی۔

یہ  بھی  پڑھیے

یوم دفاع پر علی ظفر کا نیا گانا

عدیل اظہر کے شیئر کردہ  واقعے  کے  بعد متعدد  سوشل  میڈیا  صارفین  کو  اپنی کہانیاں شیئر کرنے کی ترغیب  ملی، جہاں ان سے بھی خود  کو مہاجر ظاہر کرنے کے بعد جرح کی گئی۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ امتیازی سلوک کے اس طرح کے واقعات سے وزیر اعظم عمران خان کی سیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

متعلقہ تحاریر