ٹیکسی ڈرائیور ہوجائیں ہوشیار، اب زیادہ کرایہ وصول نہیں کرپائیں گے

کے پی حکومت نے ٹیکسیوں میں میٹر اور رسید مشین لگانے کے احکامات جاری کردیے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ییلو کیب کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے اقدامات کرلیے ہیں۔ ٹیکسی میں میٹر اور رسید مشین نہ لگانے والے ڈرائیورز کی بڑے شہروں میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت شہریوں کے سفر میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ بی آر ٹی منصوبے کی کامیابی کے بعد صوبائی حکومت ٹیکسی میں سفر کرنے والے شہریوں کو بھی سہولتیں فراہم کرنے پر کام کررہی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیورز کو فاصلے اور کلومیٹر کے حساب سے ہی مسافروں سے کرایہ وصول کرنا  ہوگا۔ ٹکیسی میں میٹر لگانے سے گاڑیوں کا فی کلومیٹر فاصلہ معلوم ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ییلو کیب میں مسافروں کو مشین کے ذریعے رسید بھی دی جا سکے گی تاکہ کسی بھی مسافر کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ٹیکسی مالکان کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جس کے بعد بغیر مشین اور میٹر والی گاڑیوں کی پشاور سمیت دیگر بڑے شہروں میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

متعلقہ تحاریر