وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی وائس چیف آف نیول اسٹاف تعینات

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کو قابل تحسین خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جاچکاہے

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے 1986 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، آپ وسیع پیمانے پر کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کے ساتھ ایک بہترین کیریئر کے حامل ہیں۔ 

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ افسر پی این ایس طارق ، ڈائریکٹر پاکستان نیوی ٹیکٹیکل اسکول، فلیگ آفیسر سی ٹریننگ، کماندر کوسٹ اور کمانڈر کراچی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کا ایران کا دورہ

ان کی نمایاں اسٹاف تقرریوں میں ڈائریکٹنگ اسٹاف پاکستان نیوی وار کالج، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر نیول وارفیئر اینڈ آپریشنل پلانز، فلیٹ آپریشنز آفیسر،کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف آفیسر، لائزن افسریو ایس سینٹ کام یو ایس اے، نیول سیکریٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد شامل ہیں۔ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری III کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔

 وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں اور برطانیہ اور فلپائن سے پروفیشنل کورسز کر چکے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ سے بین الاقوامی سلامتی اور اسٹریٹجک علوم میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔  ان کی قابل تحسین خدمات کے اعتراف میں وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

Facebook Comments Box