کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری

پاکستان بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کراچی کے وارڈ نمبر 9 میں پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔

پیپلزپارٹی وارڈ نمبر 9 کے امیدوار عبدالحمید چانڈیو کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ کچھ سالوں سے عوام کی بہت خدمت کی ہے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ عوام انہیں کامیاب کرکے ایک مرتبہ پھر خدمت کا موقع دیں گے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیوریج اور پانی کا مسئلہ حل کروادیا ہے۔ سڑکوں کی مرمت، اسکول اور دیگر مسائل بھی جلد حل کریں گے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے بعد کچی آبادی کو بھی لیز دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

عام انتخابات سے قبل بلاول بھٹو زرداری کی عوامی رابطہ مہم

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عارف انور کا کہنا ہے کہ وفاق میں ان کی حکومت ہے۔ ان کے حلقے میں ایم این اے اور ایم پی اے بھی تحریک انصاف کے ہیں، وہ امید کرتے ہیں کہ عوام انہیں بھی کامیاب کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد وہ پانی اور سیوریج سمیت علاقے کے تمام مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے عوام سے پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ تحاریر