کرپشن کی غلط تشریح کرنے پر ریما عمر کو لینے کے دینے پڑ گئے
ڈاکٹر یوئن یوئن اینگ کا کہنا ہے کہ کرپشن سے کمایا گیا پیسہ معاشرے میں بگاڑ اور عدم مساوات کا سبب بنتا ہے۔

ماہر قانون اور جیو نیوز کی تجزیہ کار ریما عمر کو معیشت کے موضوع پر اظہار خیال مہنگا پڑگیا۔ ریما عمر کرپشن کو بھی ترقی کا ایک ذریعہ قرار دیتی آئی ہیں لیکن جس کتاب کی بنیاد پر انہوں نے یہ نظریہ اخذ کیا تھا اسکی مصنفہ چینی پروفیسر ڈاکٹر یوئن یوئن اینگ نے ریما عمر کے خیالات کو یکسر مسترد کردیا۔ چینی مصنفہ کی تفصیلی وضاحت آنے کے بعد ریما عمر کو ٹوئٹر پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ریما عمر نے لکھا ہے کہ چائلڈ لیبر ، جبری مشقت اور غلامی سب کرپشن کی صورتیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
افغان طالبان ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائیوں سے روکیں، شیخ رشید
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "بعض صورتوں میں اسکالرز نے اس کو جائز قرار دیا ہے۔ جسے ڈاکٹر یوئن یوئن اینگ اپنی تصنیف میں لکھتی ہیں کہ ایسی کرپشن کی کوئی پکڑ نہیں جس سے معیشت ترقی کرے۔ جیسے چین اور امریکا نے ترقی کی ہے۔”
Niaz sb corruption is always wrong, who is arguing against that? Like child labour, exploitative labour conditions, slavery – all wrong. But in some instances, scholars argue a certain kind of corruption – what Dr Ang calls “access money” – fuelled rapid growth (esp in US, China)
— Reema Omer (@reema_omer) September 5, 2021
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر یوئن یوئن اینگ نے ریما عمر کے اپنی کتاب سے متعلق تبصرے پر جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "آپ نے میری کتاب کا معیشت کی ترقی سے متعلق جو حوالہ پیش کیا ہے وہ بالکل گمراہ کن ہے۔ لہذا مجھے وضاحت کرنے کی اجازت دیں۔”
.@reema_omer thank you for mentioning my 📙
However, your summary "access money fueled growth” is misleading, so allow me to clarify
My book clearly maintains that all corruption, like drugs, are harmful. Access money generates growth with distortions, risks, and inequality. https://t.co/uOV7zcNnZ5 pic.twitter.com/TXDsD8TyoD
— Yuen Yuen Ang (@yuenyuenang) September 5, 2021
انہوں نے لکھا ہے کہ "میری کتاب میں کرپشن کے حوالے سے بالکل واضح لکھا ہے کہ بدعنوانی اور منشیات سے پیسہ تو بنایا جاسکتا ہے، مگر معیشت میں اس قسم کی ترقی سے معاشرے میں بگاڑ اور عدم مساوات کا عنصر جنم لیتا ہے۔”
معروف صحافی اور کالم نگار خرم حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریما عمر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ریما عمر صاحبہ آپ کو بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا، آپ نے اپنی بحث میں جن کا حوالہ دیا ہے انہوں نے کبھی کرپشن کی حمایت نہیں کی ہے۔ جیسا کہ آپ نے ان پر الزام لگا دیا ہے۔”
It would have been better if you had understood where @reema_omer was coming from before weighing in. She never said "corruption is good” as is being alleged.
But prof, you should know that "access money” of the sort you talk about is central to how growth has been pumped… https://t.co/yuBdWpdd1M
— Khurram Husain (@KhurramHusain) September 5, 2021