سندھ میں وزراء کی کھلی کچہریوں کا اعلان، عوام شیڈول پر حیران

شہری حلقوں کا کہنا ہے عوامی مسائل نیک نیتی سے حل ہوتے ہیں۔

سندھ حکومت نے وزراء کی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، لیکن عوام اضلاع میں وزراء کا شیڈول دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔

ارباب لطف اللہ اور قاسم سومرو 23 ستمبر کو کیماڑی میں عوامی مسائل سنے گے، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے حیدرآباد میں ایم پی اے یوسف بلوچ 14 ستمبر کو کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے گے۔

یہ بھی پڑھیے

کورنگی کازوے پر پل کی تعمیر2016 سے التوا کا شکار

کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بنگل خان مہر اور دوست علی راہموں عوامی مسائل سنیں گے، سید سردار شاہ جن کا تعلق عمرکوٹ سے ہے سکھر میں کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنیں گے۔ سید ناصر حسین شاہ شھید بینظیر آباد ضلع میں عوام کے مسائل سنیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پانچ ڈویزنز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے عوام کے مسائل سنیں گے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کریں گے۔ تھر پار کر میں اعجاز جکھرانی 14 تاریخ کو عوامی مسائل سنیں گے۔

سندھ وزراء کھلی کچہریوں

عوام نے کھلی کچہریوں کے شیڈول پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نمائندے جو اپنے اپنے اضلاع سے منتخب ہو کر وزیر بنے ہیں انہیں اپنے ہی علاقے کے مسائل کو سننا چاہیے کیونکہ منتخب نمائندوں کو اپنے اپنے اضلاع کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے، اور ان کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو کا سندھ کے کئی شھروں کے دورے کے بعد وزیر اعلی کا اچانک کھلی کچہری کے انعقاد پر عوامی رائے نے یہ سوال اٹھانا شروع کردیا، پپلزپارٹی سندھ میں تیرہ سال سے حکومت میں ہے آج بھی ان کو خطرہ ہے کہ آنے والی الیکشن نہیں جیت سکیں گے۔

عوامی رائے میں زیادہ لوگوں کا کہنا تھا کہ ان وزراء کی کھلی کچہریوں میں جتنا خرچ ہوگا وہی خرچہ ان حلقوں میں لگایا جائے تاکہ سندھ حکومت کو کھلی کچہریوں کی ضرورت نہ پڑے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کھلی کچہریوں سے نہیں نیت سے کیے جاتے ہیں۔

عوامی حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن قریب ہے لیکن آج بھی سندھ میں کئی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر