ناقدین کا پی ایم ڈی اے بل کے پیچھے فوج کے ملوث ہونے کا الزام

ناقدین نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ کو بنیاد بنا کر سیاق وسباق سے ہٹ کر باتیں کرنا شروع کردی ہیں۔

پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مخالفین وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر اس بل کو پاک فوج کی ایما پر لانے کے باتیں کررہے ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خطاب کی کچھ لائنز شیئر کی تھیں۔ وفاقی وزیر نے لکھا کہ آرمی چیف نے جعلی خبروں اور غلط معلومات کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے سربراہ پاک فوج کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان حقیقت پر مبنی ہے۔

وفاقی وزیر کی ٹوئٹ پر پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مخالف صحافیوں اور سماجی ورکز نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بل آخر حکومت نے تسلیم کرلیا کہ اس بل کو لانے کے پیچھے فوج کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان میں امریکی ہار پر بھارتی میڈیا اور عوام الجھن کا شکار

دوسری جانب جعلی خبروں اور غلط معلومات کو قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ سمجھنے والے صارفین نے پی ایم ڈی اے بل پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان شاید دنیا کا پہلا ملک ہوگا جہاں پڑھے لکھے لوگ غلط معلومات کا دفاع کر رہے ہیں۔ حکومت کو جھوٹی خبروں کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔

متعلقہ تحاریر