مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایون فیلڈ ریفرنس سے دستبردار

بار بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر وکیل امجد پرویز مریم نواز سے ناراض تھے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت کی پیروی کرنے والے وکیل امجد پرویز اپنی موکل سے ناراض ہوکر کیس سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کے خلاف اپیلیں دائر کی ہوئی ہیں جہاں وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کیس کی پیروی کررہے تھے۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے بار بار طلبی کے باوجود مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے پیش نہ ہونے پر وکیل امجد پرویز اپنے موکل سے ناراض تھے اور انہیں عدالت میں ججز کے سخت ریمارکس کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا کہ کرونا وائرس میں مبتلہ ہونے کے باعث امجد پرویز ایون فیلڈ ریفرنس کی پیروی سے معذرت کرتے ہوئے کیس سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز نے شہباز شریف کو مشکل میں ڈال دیا

دوسری جانب مریم نواز آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے عدالت سے دوسرا وکیل کرنے کی مہلت مانگی۔ مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں  مزید وقت دیا جائے تاکہ وہ کیس سے متعلق اصل حقائق بھی سامنے لا سکیں۔

عدالت نے مریم نواز کی مزید مہلت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ تحاریر