مریم نواز نے حکومت کی آڑ میں ملک پر ہی تنقید کردی

شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز پاکستان کے بارے میں غلط  تاثر دینے کی کوششیں کررہی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ لیگی رہنما کے بیان پر وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز پاکستان کے بارے میں غلط  تاثر دینے کی کوششیں کررہی ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز طویل وقت کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے سامنے آئیں۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ملک کے خلاف غلط تاثر دینے کی کوششیں کیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو افغانستان کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے۔ افغانستان کا فیصلہ وہاں کے عوام کو ہی  کرنے دیا جائے۔

مریم نواز کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مریم صفدر صاحبہ یہ تاثر دینا چاہ رہی ہیں کہ پاکستان افغانستان کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایون فیلڈ ریفرنس سے دستبردار

انہوں نے لکھا کہ مریم نواز صاحبہ بتائیں کہ یہ کس کا بیانیہ ہے اور وہ کسے خوش کرنے کے لیے ایسے بیانات دے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مریم نواز کی سوچے سمجھے بغیر کی گئی باتیں عالمی فورمز پر نوٹ کی جاتی ہیں۔

شہباز گل نے مزید لکھا کہ جس طرح بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنے کیس میں نواز شریف کے بیان کو ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے، اس طرح مریم نواز کے بیانات بھی ملکی سلامتی کے خلاف جا سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر