کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ، سورج آگ برسائے گا پارا 40 ڈگری تک جائے گا

خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ آج بحیرہ عرب میں داخل ہو گا جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے

شہر قائد میں کل سے سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی کی لہر میں اضافہ ہوگا، ہوا میں  نمی کا تناسب بڑھنے سے محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے  شہر کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا ہے، خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے جو آج رات بحیرہ عرب میں داخل ہو گا جس کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں 40 ڈگری سینٹی گریٹ تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کا رومانوی موسم

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ میں وقت کےساتھ  شدت آسکتی ہے  جس کے اثرات بالائی اور زیریں سندھ اور جنوبی پنجاب میں بارشوں کا سبب بن سکتے ہیں ۔  انھوں نے بتایا کہ 18 اکتوبر تک بارش کی پیش گوئی ہے  جس کے بعد شہر میں گرمی کی  خطرناک  شدت میں کمی دیکھنے میں آئے گی۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا تھا کہ مون سون کا آخری بارش برسانے والا سسٹم شمالی پاکستان میں داخل ہوگا اور اس سسٹم کے اختتام پر پورے ملک میں موسم خشک رہے گا، بارش برسانے والے سلسلے کے اختتام پر کراچی کے موسم کو متوازن اور ٹھنڈا رکھنے والی بحیرہ عرب سے آنے والی  ہوائیں بند ہوجائیں گی اورشمال مغربی  بلوچستان کے ریگستانی علاقوں سے گرم ہوائیں چلیں گی جو کراچی میں شدید گرمی کا باعث بنیں گی۔

متعلقہ تحاریر