صحافیوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار اور ان کا تحفظ ہے، محمد وقار بھٹی
سینئر صحافی محمد وقار بھٹی صاحب کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں یاد پڑتا کہ گزشتہ 20 سال کے عرصے میں آزادی صحافت پر کوئی قدغن لگی ہو۔ 95 فیصد تک ہمیں اس ملک میں بات کرنے کی آزادی حاصل ہے۔ ہم ایسی ایسی باتیں کہہ ، لکھ اور بول چکے ہیں جس کا کسی اور ملک میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد وقار بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافیوں کا سب بڑا مسئلہ ان کے روزگار اور تحفظ کا مسئلہ ہے۔ پاکستان میں صحافیوں کا معاشی قتل ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ حریم شاہ کا پی ٹی آئی سے لے کر صحافیوں کے دھرنے تک کا سفر
انہوں نے بتایا کہ ہمارے استاد قیصر محمود صاحب نے ملکی اور غیرملکی صحافتی اداروں کے ساتھ کام کیا ، کئی استادوں کے استاد رہے ، آخری عمر میں ان کو کینسر ہو گیا ، وہ ایک بڑے ادارے کے ملازم تھے ، علاج کے لیے انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا کیونکہ میں ہیلتھ رپورٹر ہوں اور میں ان کی مدد کروں ، مجھے ان کے علاج کے لیے بھیک مانگنا پڑی ، 40 سال تک آپ صحافت کرتے ہیں اور علاج کے لیے آپ کو بھیک مانگنا پڑے تو میں سمجھتا ہوں کہ لعنت ہے ایسی صحافت پر ، لعنت ہے ایسی زندگی پر اور لعنت ہے آپ کے صحافی ہونے پر۔
اب رپورٹرز کا حال بھی سن لیں۔ معروف انگریزی روزنامے کا رپورٹر رات دو بجے حاملہ بیوی کو لے کر جناح اسپتال کراچی کے گائنی وارڈ کے سامنے کھڑا تھا، ادارہ میڈیکل نہیں دیتا، سی سیکشن کے لئے سفارش کروانی پڑی۔
اور اگلوں کو آزادی صحافت کی سوجھ رہی ہے@fawadchaudhry @titojourno #PMDA— M. Waqar Bhatti (@MWaqar_Bhatti) September 13, 2021
نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی محمد وقار بھٹی نے مزید کیا تلخ حقیقتیں کھولیں دیکھتے ہیں مزید اس انٹرویو میں