مالی کی ریٹائرمنٹ پر الوداع کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر مقبول

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مالی عبدالحق کے لیے اپنی گاڑی کا دروازہ کھولا اور انہیں عزت کے ساتھ سلیوٹ کرتے ہوئے رخصت کیا۔

راجن پور میں سیشن کورٹ کے مالی کو ریٹائرمنٹ پر الوداع کرنے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا۔ سیشن جج نے پروٹوکول میں مالی کو الوداع کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایک مالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداع کا انوکھا انداز اپنایا الوداع کے مناظر نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ عدالت میں کئی دہائیوں تک مالی کے فرائض سرانجام دینے والے ملازم عبدالحق کی ریٹائرمنٹ کا دن آیا تو انہیں شایان شان طریقے سے الواداع کیا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے متوقع

ویڈیو میں واضح ہے کہ ضلعی عدالت کے اعلیٰ ترین سیشن جج بذات خود قافلے کے ہمراہ تشریف لائے۔ ریٹائر ہونے والے یہ بزرگ مالی عبدالحق بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سیشن جج اپنی گاڑی کا دروازہ کھول کر مالی کو اندر بٹھاتے ہیں اور عدالت سے رخصت کررہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی جانب سے مالی کو سلیوٹ بھی پیش کیا گیا۔ جب کہ اس قدر پروٹوکول کے ساتھ مالی کو ملازمت کے اختتام پر الوداع کہنے کا انداز لوگوں کو بھی خوب بھایا ہے۔

 

صارفین نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کے جج صاحب اور دیگر عملے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں میں اگر اپنے ملازمین کے ساتھ یہی رویہ اور یہی سلوک اپنایا جائے تو ہم ایک اچھا اور صحت مند معاشرہ بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر