آرگنائزیشنز ہمیشہ میرٹ کی بنیاد پر ترقی کرتی ہیں، بینکر طاہرہ رضا

فرسٹ وومن بینک کی سابقہ صدر طاہرہ رضا کا کہنا ہے کہ فرسٹ وومن بینک کا سب سے بڑا مقصد خواتین کی صلاحیتوں کو نکھار کر معاشرے کا قابل قدر انسان بنانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آرگنائزیشنز ہمیشہ میرٹ کے اوپر چلتی ہیں۔

نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محترمہ طاہرہ رضا کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے معاشرے کے اندر خواتین کو وہ عزت ملتی کہ کسی بھی جگہ پر وہ اپنے کام کو آسانی سے کرسکتیں اور ان کو "ان کنفٹیبل” محسوس نہ ہوتا تو شائد وومن بینک کی ضرورت محسوس نہ ہوتی۔

محترمہ طاہرہ رضا کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں عورتوں کو تعلیم کے میدان میں آگے آنے نہیں دیا جاتا اور اگر وہ تعلیم حاصل کرلیں تو انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع نہیں ملتا ہے۔ وومن بینک کے بینکنگ کے اندر خواتین کو بہت زیادہ ترقی کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

بینکر طاہرہ رضا کا کہنا تھا کہ خواتین اپنے تمام مسائل ہر کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتی ہیں۔ خصوصی طور پر معاشی مسائل ۔ کیونکہ اگر خواتین اپنے معاشی مسائل مردوں کے ساتھ شیئر کریں گی تو بہت سارے مسائل پیدا ہونے کے خدشات جنم لے سکتے ہیں۔

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ طاہرہ رضا نے خواتین کی ترقی کے حوالے سے مزید کیا باتیں کیں ہیں دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

مالی کی ریٹائرمنٹ پر الوداع کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر مقبول

متعلقہ تحاریر