کے پی کے بلین ٹرین سونامی، عالمی سطح پر بھی پذیرائی

خیبر پختون خوا نے صوبے میں تمام ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ کا 0.5 فیصد شجرکاری مہم پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختون خوا (کے پی کے) حکومت نے صوبے میں تمام ترقیاتی اسکیموں کا مخصوص حصہ پودے لگانے اور باغبانی کے مقاصد کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت خیبر پختون خوا نے وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان وژن کے تحت انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں منصوبوں کا 0.5 فیصد سے ایک فیصد شجرکاری کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان دو سالوں میں کرپشن کے خاتمے کا عہد کریں

کے پی کے گورنمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک فیصد جبکہ دیہاتوں میں 0.5 فیصد شجرکاری پر خرچ ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق منصوبے کا مقصد شجرکاری مہم کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر محکمہ پی اینڈ ڈی نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

خیبر پختون خوا حکومت

محکمہ پی اینڈ ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کے عمل سے منصوبوں پر کام تیز کرنے اور انکی بروقت تکمیل میں مدد ملے گی-

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ پی اینڈ ڈی میں آن لائن ڈیش بورڈ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

بدھ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے 76ویں جاری اجلاس سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خطاب کیا تھا۔ بورس جانسن نے درخت اگانے کے موضوع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر ایک کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی مثال کو مشعل راہ بنائیں، جنہوں نے صرف پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کا عہد کیا اور وہ اس پر عمل پیرا بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسا کررہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ترقی یافتہ ممالک کو یہ بھی مثال اپنانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم بھی برطانیہ میں لاکھوں درخت لگانے جارہے ہیں۔ میں ہر ایک اس کام کی دعوت دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس راستے پر چلنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مدد اپنی ذمے داری سمجھتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر