بصارت سے محروم پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارت کو دن میں تارے دکھادیئے

پاکستانی سفارتکار جو بصارت سے محروم ہیں ان کی جانب سے بھارت کے بے بنیاد الزامات کوعالمی سطح پر بے نقاب کردیا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے صائمہ سلیم کو اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی کے اجلا س میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات پرجواب کا حق استعمال کرتے ہوئے بھارت کے بے بنیاد الزامات پر ایک بار پھر شرمندہ کرنے پر ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے پاکستان کی جانب سے متعین اقوم متحدہ کے مستقل مشن کےعملے میں کام کرنے والی پہلی سفارتکار جو بصارت سے محروم ہیں ان کی جانب سے بھارت کے بے بنیاد الزامات کوعالمی سطح پر بے نقاب کرنے پر کہا ہے کہ صائمہ سلیم بصارت سے محروم ہیں لیکن انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جس طرح بھارت کو بے نقاب کیا ہے ان کے انداز سے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ان کا دل سب کچھ دیکھ رہا ہے، صائمہ سلیم ہمیں آپ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ صائمہ سلیم بصارت سے  محروم ہیں معذوری ان کے سرکاری فرائض کی ادائیگی میں حائل نہ ہوسکی وہ سنہ 2013ءسے جنیوا میں پاکستان کی جانب سے ایک اہم پوزیشن پر کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب عالمی میڈیا کا محور

اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کے مسقل مندوب منیر اکرم نے بھی اقوام متحدہ میں بھارت کے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے ٹھوس ثبوتوں پر مشتمل ڈوزیئر بھی پیش کیا جاچکا ہے جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کو بہت عمدہ انداز میں پیش کیا تھا تاہم بھارت ان الزامات کا جواب دینے کے بجائے تاحال خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہے۔

متعلقہ تحاریر