محمد زبیر بند کمروں میں کس کی ترجمانی کرتے رہے؟

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں یا ترجمانوں نے محمد زبیر عمر کی مبینہ وائرل ویڈیو پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے مبینہ اسکینڈل نے ن لیگ کے لیے نئی مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

پاکستانی سیاست دانوں کی مالی کرپشن سے پوری دنیا واقف ہے مگر کچھ خوش شکل چہروں کے پیچھے ہوس پرست اشرافیہ چھپی ہوئی ہے۔ جن کی بدکاریوں پر شیطان بھی پناہ مانگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عدالت نے خاتون اینکرپرسن سے حاملہ ہونے کا ثبوت مانگ لیا

سابق گورنر محمد زبیر کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں محمد زبیر کو مختلف خواتین کے ساتھ اختلاط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کو جعلی ویڈیو قرار دیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” یہ سیاست نہیں ہے بلکہ ایک گری ہوئی حرکت ہے۔ میرے خلاف جعلی اور ڈاکٹریٹ ویڈیو لانچ کی گئی ہے۔”

انہوں نے لکھا ہے کہ ” جو بھی اس ویڈیو کے پیچھے ہے اس نے انتہائی ناقص اور شرمناک حرکت کی ہے، میں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ” میں دیانت ، ایمانداری اور پرعزم حوصلے کے ساتھ ملک پاکستان کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

ن لیگ محمد زبیر

محمد زبیر ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے وفاقی وزیر اسد عمر کے بھائی ہیں، اور سابق جنرل محمد عمر کے صاحبزادے ہیں۔ محمد زبیر نجکاری کمیشن کے منسٹر رہ چکے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں یا ترجمانوں نے محمد زبیر عمر کی مبینہ وائرل ویڈیو پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی ویڈیو کا لیک ہونا خود محمد زبیر کے سیاسی کیریئر پر سوالیہ نشان ہے۔

تجزیہ کاروں کا یہ کہنا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اس مبینہ ویڈیو اسکینڈل کے بعد میاں محمد نواز شریف انہیں اپنا ترجمان رکھتے ہیں یا نہیں۔ اور وائرل ویڈیو کے حوالے سے تحقیقات کرواتے ہیں یا نہیں۔

Facebook Comments Box