وزیراعظم عمران خان نے تمام سربراہانِ مملکت کو پیچھے چھوڑ دیا
دو روز قبل وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل تقریر کسی بھی سربراہ مملکت کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تقریر ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل ورچوئل خطاب کیا، ان کی تقریر کی ویڈیو کو دنیا کے تمام رہنماؤں میں سب سے زیادہ دیکھا گیا۔
25 ستمبر کو یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے کے بعد سے اب تک اس ویڈیو کو تقریباً 5 لاکھ 91 ہزار مرتبہ دیکھا گیا ہے۔
دوسرے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب ہے جو 25 ستمبر کو اپ لوڈ ہونے کے بعد سے تین لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم عمران خان کی تعریف پر لبرلز مضطرب
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو اب تک 43 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔
25 وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76 ویں اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا تھا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "جب آپ سچ بولتے ہیں تو اپنے سے دس بڑے ممالک کے لیڈران سے بھی زیادہ آپ کی تقریر دیکھی جاتی ہے”۔
اللہ الحق ہے- جب آپ سچ بولتے ہیں تو اپنے سے دس دس گنا بڑے ممالک کے لیڈران سے بھی آپکی تقریر زیادہ دیکھی جاتی ہے۔ اور یہاں ہماری ہاں کچھ سیاسی گند پر بیٹھنے والی سیاسی لفافی مکھیاں ایسی تقاریر میں بھی نقص تلاش کرتی ہیں۔ یہ پلاسٹک کے بنے لوگ کانٹیکسٹ چھوڑ کر الفاظ پر ترجمے کرتے ہیں pic.twitter.com/0AFfDrGy6q
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 26, 2021
2019 میں بھی عمران خان کی فی البدیہہ تقریر نے پاکستانیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو خوشی سے سرشار کردیا تھا۔ ان کے موضوعات میں عموماً اسلاموفوبیا اور مسئلہ کشمیر کا ذکر شامل ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دھواں دار خطاب کیا تھا۔
انہوں نے کشمیر کی صورتحال اور بھارتی جارحیت پر کھل کر بات کی۔نواز شریف کی تقریر کے بعد جہاں ایک طرف ملک میں ان کے جراتمندانہ اقدام کو سراہا گیا وہیں ایک حلقے نے یہ کہنا شروع کردیا کہ "تقریر تو scripted تھی”۔