وزیر اعظم نے آصف زرداری کو کرپٹ ترین سیاستدان قرار دے دیا

عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سابق صدر کی کاپی قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سابق صدر آصف زرداری کو پاکستان کا سب سے کرپٹ ترین سیاستدان قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کی جنگ کے نتائج کے لیے پاکستان کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

گزشتہ روز واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں عمران خان نے کہا ہے کہ نائن الیون واقعے کو اسلام آباد سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا۔ آصف زرداری نے امریکی حکام سے کہا کہ وہ پاکستانیوں کو نشانہ بناتے رہیں اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑےگا اگر پڑے گا تو خود امریکا کو پڑے گا۔ مجھے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے بعد نواز شریف آئے وہ بھی انہی کی کاپی تھے۔

وزیر اعظم عمران خان
media source

یہ بھی پڑھیے

شہباز اور بلاول کا ستارہ عروج پر ، وزیراعظم ہوشیار ہوں

واضح رہےکہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے 2 مئی 2011 کو واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ جنگ سے متاثرہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی پالیسی کیا تھی۔

وزیر اعظم عمران خان

آصف علی زرداری کا مضمون ایبٹ آباد میں امریکی فوج کے حملے میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے قتل کے بعد لکھا گیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ اگرچہ اتوار کے واقعات مشترکہ آپریشن نہیں تھے لیکن امریکا اور پاکستان کے مابین دہائی کے تعاون اور شراکت کے نتیجے میں مہذب دنیا کے لیے مستقل خطرہ یعنی اسامہ بن لادن کا خاتمہ ہوا۔

متعلقہ تحاریر