جدید قبروں کے ڈیزائن سوشل میڈیا پر وائرل

علمائے دیوبند کا کہنا ہے کہ قبر میں سکون عمل کی بنیاد پر ملتا ہے نرم بستر بچھانے سے نہیں ملتا ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر قبرستانوں میں جدید قبروں کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیدہ زیب ڈیزائن اور آرام دہ بستروں سے مزین قبریں دکھائی گئی ہیں۔

پرتعیش زندگی ہر ایک کا خواب اور خواہش ہوتی ہے مگر کمرشلائزیشن اور نت نئے فیشن عام ہونے کے بعد معاشرے میں خود کو دوسروں سے برتر اور بہتر ظاہر کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چیف سیکرٹری پنجاب کی ایما پر افسرشاہی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

شادی بیاہ کی تقریبات ، بچوں کی پیدائش کے موقع پر برائڈل شاور، ہاف برتھ ڈے اور پہلا دانت نکلنے پر نئی نئی رسومات تو آپ نے دیکھی ہی ہوں گی مگر اب تجہیز و تکفین کے مرحلے کو پرتعیش بنانے کے لیے قبروں کے نت نئے ڈیزائن بھی سوشل میڈیا پر متعارف کرا دیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے قبروں کی تصاویر سے یہ تو اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ کس جگہ یا کس شہر میں واقع ہیں مگر تصاویر میں موجود افراد کے حلیے اور ناک نقشے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان  کے ہی کسی شہر کی تصاویر ہیں۔

علمائے دیوبند نامی ٹوئٹر ہینڈل نے ایسی ہی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ان بھائیوں کو کوئی سمجھا دے کہ قبر میں سکون عمل کی بنیاد پر ہے، نرم بستر بچھانے سے مردے کو سکون نہیں مل سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے والوں نے لکھا ہے کہ "آج ہی اپنا آرڈر بک کیجیے۔ آرڈر ذیادہ ھونے کی صورت میں خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی دیا جائے گا،

متعلقہ تحاریر