سابق گورنر سندھ کے پرانے انٹرویو نے نئے سوال کھڑے کردئیے

محمد زبیر کے میبنہ اسکینڈل کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سے انہیں میڈیا کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے میبنہ اسکینڈل کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سے انہیں میڈیا کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پارٹی رہنما کے خلاف تاحال کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

اسی اثنا میں ٹوئٹر صارفین کو گفتگو کے لیے نیا موضوع ہاتھ آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

محمد زبیر بند کمروں میں کس کی ترجمانی کرتے رہے؟

محمد زبیر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس کی چند ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

ایک ٹوئٹر یوزر علی رضا نے پروگرام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بڑا دلچسپ ہے۔

ٹی وی پروگرام میں اینکرپرسن وسیم بادامی، محمد زبیر کی اہلیہ سے سوال کرتے ہیں کہ کبھی آپ کو ان پر شک ہوا؟ یا یقین ہوا؟ جواباً بیگم زبیر کہتی ہیں کہ "جی دونوں ہوئے”۔

وسیم نے دوبارہ سوال کیا کہ "کبھی انہیں رنگے ہاتھوں پکڑا آپ نے؟”

اس سوال پر محمد زبیر نے برجستہ جواب دیا کہ کبھی ایسا کچھ کیا ہی نہیں کہ رنگے ہاتھوں پکڑا جاؤں۔

وسیم بادامی نے پھر سے بڑے معنی خیز انداز میں بیگم زبیر سے پوچھا کہ "آپ کو یقین ہے کہ یہ ٹھیک کہہ رہے ہیں؟ پکڑے نہیں گئے ہوں گے لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ انہوں نے کچھ کیا بھی نہ ہو”۔

سابق گورنر کی اہلیہ نے کہا کہ "ظاہر ہے کچھ نہ کچھ تو کیا ہی ہوگا”۔

واضح رہے کہ محمد زبیر خود سے منسوب کی گئی وائرل ویڈیو کو جعلی قرار دے چکے ہیں لیکن جس انداز میں ٹی وی اینکرپرسن کے ساتھ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے گفتگو کی اس سے لگ رہا ہے کہ معاملہ کچھ اور ہے۔

مذکورہ انٹرویو میں پروگرام اینکرپرسن مستقل مزاجی کے ساتھ صرف اسی ایک بات سے متعلق استفسار کرتے رہے، سوشل میڈیا استعمال کرنے والے افراد سوال کررہے ہیں کہ کیا وسیم بادامی بھی محمد زبیر کے مبینہ اسکینڈل کے متعلق آگاہی رکھتے تھے؟

Facebook Comments Box