فواد چوہدری نے پی ٹی وی کو بھی خسارے سے نکال لیا
پی ٹی وی کو طویل عرصہ خسارے کا سامنا کرنے کے بعد رواں برس 1.3 ارب روپے کا منافع ہوگیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی یہ تاریخ رہی ہے کہ وہ جس جماعت میں رہے نمایا رہے اور ایسے ہی جب انھوں نے کسی بھی وزارت کا قلمدان سنبھالا تو اس میں بھی غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔
فوادچوہدری نے جب وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھالا تو رویت ہلال کے حوالے سے ایک بیان دیا اور پھر اس پر قائم بھی رہے انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت کئی دیگر شہروں میں واضع طور پر دیکھا جاسکے گا اور 14 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی وی پر شہباز شریف کی لائیو تقریر کا کریڈٹ فواد چوہدری کو
ان کے اس بیان پر مذہبی حلقوں میں تنازع کھڑا ہوگیا ہے اور مرکزی رویت ہلال کے نومنتخب چیئرمین نے وفاقی وزیر کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا تاہم فواد چوہدری اپنے بیان پر قائم رہے۔
رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت کئ دیگر شہروں میں واضع طور پر دیکھا جاسکے گا اور چودہ اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔ خدا یہ رمضان سب کیلئے رحمت اور برکت کا باعث کرے آمین https://t.co/d0DXRoRQaw
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2021
حکومت نے اپریل 2019 میں فواد چوہدری سے اطلاعات و نشریات کی وزارت واپس لے کر انہیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیا تھا تاہم 13 اپریل کو حکومت کی جانب سے فواد چوہدری سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان واپس لے کر انھیں ایک بار پھر وزیر برائے اطلاعات مقررکردیا، وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے فوری بعد انھوں نے وہی غیرمعمولی اقدامات کئے جس کےلئے وہ اپنی شہرت رکھتے ہیں، انھوں نے ‘حکومت پاکستان’ کے لوگو میں تبدیلی سے متعلق تجویز دے کر نئی بحث کا آغاز کردیا۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے حکومت پاکستان کا "لوگو” شیئر کیا اورڈیزائنرز سے ممکنہ تبدیلی پر تجاویز بھی طلب کیں، انھوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کے لوگو میں پٹ سن اور چائے کے پودے کی تصویر کی جگہ سائنس، ٹیکلناجی اور تعلیم کے آئیکون ہونے چاہیئیں۔
In Government of Pakistan logo my suggestion is Jute and Tea should be replaced with Science & Technology and education icons, graphic designers there send me your ideas…. pic.twitter.com/l0hJJ73pV5
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 10, 2021
وزیر اطلاعات کا قلمدان سنبھالتے ہی فواد چوہدری نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں بتایا کہ قومی نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کو طویل عرصہ خسارے کا سامنا کرنے کے بعد رواں برس 1.3 ارب روپے کا منافع ہوگیا۔
اس حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے التواء سے 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا لیکن امید ہے کہ اگلے سال ہم منافع کے تمام ریکارڈز توڑیں گے۔اس کامیابی پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان ٹیلی ویژن کی مینجمنٹ اور ملازمین کو مبارکباد پیش کی۔
ایک طویل عرصہ خسارے کے بعداس سال پاکستان ٹیلی ویژن 1.3 ارب روپے منافع کما رہا ہے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے التواء کی وجہ سے ہمارا تیس کروڑ کا نقصان ہوا اگلے سال مجھے امید ہے کہ ہم منافع کے تمام ریکارڈ توڑ لیں گے،PTV کی مینجمنٹ اور ورکرز کو اس کارکردگی پر مبارکباد
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 30, 2021
واضح رہے کہ فواد چوہدری نے وفاقی وزیر اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد جو اہم اور غیرمعمولی کام کئے ان میں ان میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ذیلی چینلز کو ایچ ڈی کرنا بھی شامل ہے۔









