ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اچانک استعفیٰ کیوں دیا؟

پی ٹی آئی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی میں اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی میں اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے اچانک مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ "قومی اسمبلی سے استعفیٰ ارسال کردیا ہے، اللہ تعالیٰ عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو”۔

یہ بھی پڑھیے

حامد میر مستعفی ہوئے یا نکالا گیا؟ جیو مسلسل خاموش

یاد رہے کہ پچھلے برس بھی عامر لیاقت نے استعفیٰ دینے کا عندیہ تھا، انہوں نے کہا تھا کہ وہ کراچی کے مسائل حل کروانے میں ناکام رہے ہیں لہذا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے استعفیٰ پیش کردیں گے۔

گزشتہ سال عامر لیاقت نے کئی مواقعوں پر اس بات کا شکوہ بھی کیا تھا کہ "کچھ لوگ” انہیں وزیراعظم عمران خان سے ملنے نہیں دیتے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 2018 کے انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 245 سے منتخب ہو کر قومی اسمبلی پہنچے تھے۔ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست دی تھی۔

متعلقہ تحاریر