فیک نیوز کیا ہوتی ہے، ایک صحافی نے اینکرز کو سمجھا دیا!

ٹی وی اینکرپرسنز نے فیلڈ میں یا ڈیسک پر کام نہیں کیا بلکہ سیدھے ٹی وی پر وارد ہوگئے، انہیں صحافت کے بنیادی اصول نہیں معلوم۔

پچھلے دنوں پینڈورا پیپرز لیک ہونے کے بعد پاکستان میں بھی اس کی بازگشت سنائی دیتی رہی۔ کئی حکومتی رہنما اور سرکاری افسران اس کی زد میں آئے۔

ایسے میں خبر کی دوڑ میں سبقت لے جانے کے لیے بےتاب ہمارے نیوز ٹی وی چینلز بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور جس کے جو منہ میں آیا، جس کو جو نظر آیا اٹھا کر ٹی وی پر نشر کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیے

جیو نیوز کی جانب سے فیک نیوز پھیلانے کی ایک اور مثال سامنے آگئی

اسی اثنا میں پاکستان ٹیلی ویژن کے جعلی ٹیمپلیٹ میں کسی نے یہ خبر بھی لکھ ڈالی کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے بھی پانچ آف شور اکاؤنٹس نکل آئے ہیں۔

یہ جعلی اسکرین شاٹ اتنی تیزی سے وائرل ہوا کہ کئی ٹی وی چینلز کے اینکرپرسنز نے اپنے براہ راست پروگرامز میں بغیر تصدیق کیے اس کا حوالہ دے دیا اور یوں یہ جھوٹی خبر پورے ملک میں پھیل گئی۔

 معروف صحافی عون ساہی اس وقت پی ٹی وی نیوز میں ایگزیکیٹو پروڈیوسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اکثر ٹی وی اینکرپرسنز نے فیلڈ میں یا ڈیسک پر خبر بنانے کا کام نہیں سیکھا بلکہ سیدھے ٹی وی پر وارد ہوگئے جس کی وجہ سے انہیں صحافت کے بنیادی اصول نہیں معلوم۔

عون ساہی نے اس خبر کی سختی سے تردید کی اور "بازی لے جانے” کی جنگ میں مصروف اینکرپرسنز کو جوابات دئیے۔

متعلقہ تحاریر