کیا وزیراعظم ، بشریٰ بی بی کے کہنے پر جنازوں میں شرکت نہیں کرتے؟
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے پر مختلف شخصیات کی جانب سے عمران خان پر تنقید کی جارہی ہے۔
ملک پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے محسن پاکستان سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اتوار کے روز اس جہان فانی سے کوچ کرگئے ۔ ان کی نماز جنازہ اسلام آباد کی مشہور فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ میں جہاں دیگر بڑی شخصیات نے شرکت نہیں کی وہیں وزیراعظم عمران خان بھی اس میں آنے سے محروم رہے۔
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جنازے میں شرکت نہ کر کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اصول کو برقرار رکھا، شائد وہ اس حوالے سے اپنا ایک الگ نقطہ نظر رکھتے ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے، قوم سوگوار
فیمنزم کی آڑ میں شادی شدہ خواتین پر تنقید نہ کریں، زویا رحمان
تاہم وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر بےحد افسردہ ہوں۔ ہمیں ایک جوہری اسلحے سے لیس ریاست بنانے میں انکے اہم کردار کے باعث قوم انہیں محبوب رکھتی تھی۔ انکی اس خدمات نے ہمیں خود سے بہت بڑے ایک جارحیت پسند اور جوہری ہمسائے سے محفوظ بنایا۔ عوامِ پاکستان کیلئے ان کی حیثیت ایک قومی ہیرو کی سی تھی۔”
ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر بےحد افسردہ ہوں۔ہمیں ایک جوہری اسلحے سےلیس ریاست بنانےمیں انکے اہم کردار کےباعث قوم انہیں محبوب رکھتی تھی۔ انکی اس خدمات نےہمیں خود سےبہت بڑے ایک جارحیت پسند اور جوہری ہمسائےسےمحفوظ بنایا۔ عوامِ پاکستان کیلئےان کی حیثیت ایک قومی ہیرو کی سی تھی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 10, 2021
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ "انہیں ان کی وصیت کے مطابق فیصل مسجد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔”
اس علاوہ وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے تمام اراکین کو جنازے میں شرکت کی ہدایت کی تھی۔
دوسری جانب جنازے میں موجود بہت سے لوگوں نے وزیراعظم کی شرکت نہ کرنے کو ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے جوڑا ہے، جنہیں عموعی طور پر عمران خان کی "روحانی پیشوا” سمجھا جاتا ہے۔
پاکستان کے معروف صحافی اسد علی طور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ” وہ جنازوں میں نہیں جاتے، ذرائع دعویٰ کرتے ہیں بھابی نے منع کیا ہوا ہے کہ جنازہ میں شرکت یا میت کے پاس موجودگی اُنکے اقتدار کے لیے منحوس ہوگی۔۔ اپنے سب سے قریبی اور وفادار دوست نعیم الحق کے جنازہ میں بھی نہیں گئے تھے۔”
وہ جنازوں میں نہیں جاتے، ذرائع دعویٰ کرتے ہیں بھابی نے منع کیا ہوا کہ جنازہ میں شرکت یا میت کے پاس موجودگی اُنکے اقتدار کے لیے منحوس ہوگی۔۔ اپنے سب سے قریبی اور وفادار دوست نعیم الحق کے جنازہ میں بھی نہیں گئے تھے https://t.co/Knbgk3C91g
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) October 10, 2021
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کی اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ٹوئٹر پر اپنے اسی سال لکھے گئے انڈیپینڈنٹ ارود میں لکھے گئے کالم کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ "کیا عمران خان واقعے جنازوں میں شرکت نہیں کرتے۔۔؟؟”
کیاعمران خان واقعی جنازوں میں شرکت نہیں کرتے۔۔؟؟
انڈپینڈنٹ اردو کیلئے یہ کالم اِسی سال جنوری میں تحریر کیا تھا۔ https://t.co/aDSWBMZ5gP
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) October 10, 2021
تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو دکھ کے اظہار کا طریقہ نہیں آتا ہے، اور بہت سے لوگوں کو اظہار تعزیت کرنا نہیں آتا ہے کہ تعزیت کے وقت کون سے الفاظ ادا کیے جاتے ہیں، شائد عمران خان بھی انہیں لوگوں کی صف میں سے نہ ہوں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے بہت سے دیرینہ دوستوں اور پارٹی کے ساتھیوں کے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی ہے۔ انہوں نے 19 مئی 2013 کو کراچی میں قتل ہونے والی پی ٹی آئی سندھ کی صدر زہرہ شاہد کے جنازے میں شرکت نہیں کی۔ حال ہی میں فوت ہونے والے وفاقی وزیر نعیم الحق کے جنازے میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر کچھ لوگ اس سارے قضیے کو وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ سے جوڑ رہے ہیں تو بہت غلط ہے کیونکہ 2013 میں جب زہرہ شاہد قتل ہوئی تھیں تو اس وقت تو بشریٰ بی بی کا دود دور تک نام و نشان نہیں تھا۔ اپنے دوست نواب ملک اعظم کے جنازے میں شرکت نہیں کی تھی، اس وقت بھی بشریٰ بی بی نہیں تھیں۔