سینئر صحافی شفیع جامی کی سوشل میڈیا ٹرین بھی پٹڑی سے اترگئی

سینئرصحافی شفیع جامی نے اسد عمر پر طنز خاندانی فنکشن میں رقص پر کیا تھا جس پر انٹرنیٹ صارفین نے اظہارناراضگی کیا

سینئر صحافی شفیع نقی جامی کی جانب سے  وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر  کی ذاتی زندگی پر تنقید  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اظہار ناراضگی۔

سینئرصحافی شفیع نقی جامی جو گذشتہ کئی عرصے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے غیرحاضررہنے کے بعد گذشتہ روز اچانک ٹوئٹر پر نمودار ہوئے اور وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسدعمر کے حوالے سے ایک طنز سے بھرا ٹوئٹ شیئر کردیا، شفیع نقی جامی نے اسدعمر کی فیملی فنکشن میں ان کی اہلیہ کےساتھ رقص کی ویڈیو شیئرکرتےہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ "مرحوم جنرل عمر کے صاحبزادے”  ظاہری طورپر تو اس فقرے میں کوئی طنزنہیں ہے تاہم سیاست سے دلچسپی رکھنے والے افراد اس جملے کی کاٹ کو اچھی طرح محسو س کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزیر اسد عمر نے سی پیک کے خلاف منفی پراپیگنڈا رد کردیا

اسد عمر نے سندھ حکومت کو کھری کھری سنا دیں

نقی جامی کے ٹوئٹ پر صارفین نے ملے جلے تاثرات کااظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ جامی صاحب آپ ایک سینئر صحافی ہیں کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کررہا ہے، ایک صارف نے کہا کہ اسد عمر اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں اور یہ خاندان کا فنکشن ہے تو اس میں کوئی بری بات نہیں۔

 

واضح رہے کہ بھارت کے ساتھ ہونے والی  1971 کی جنگ کے بعد مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور پاک فوج کے بھارتی فوج کے آگے ہتھیار ڈالنے کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے تشکیل دیئے گئے حمود الرحمٰن کمیشن میں اسد عمر کے والد ریٹائرڈ میجر جنرل غلام عمر کو حمود الرحمان کمیشن نے سقوط ڈھاکہ کا ذمہ دار قرار دیا تھا ، جنہیں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے برطرف کرکے کچھ عرصے نظربند بھی رکھا۔

متعلقہ تحاریر