آصفہ بھٹو زرداری کی محسن پاکستان کی رہائش گاہ آمد، اہلخانہ سے تعزیت

آصفہ بھٹو زرداری پہلی سیاسی شخصیت ہیں جنھوں نے ڈاکٹر قدیر کی رہائش گاہ جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے ایٹمی سائنسدان  محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے درجات میں بلندی کےلئے دعائے مغفرت کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق   سابق صدر کی صاحبزادی نے  جوہری  سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی رہائش گاہ  پر مرحوم کی صاحبزادی ڈاکٹر دانیہ سے ڈاکٹر قدیر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ، اس موقع پر  ان کے ہمراہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال  ،سابق چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا  اور پارٹی کےد یگر سینئر رہنماموجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر قدیر خان نے اسرائیلی انٹیلیجنس کو ناکوں چنے چبوا دئیے!

ڈاکٹر قدیر خان کی وفات پر شوبز شخصیات اور کھلاڑی بھی رنجیدہ

محسن پاکستان   ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت نہیں کی،  نماز جنازہ میں وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ ، عسکری قیادت اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ، چاروں صوبوں میں سے صرف وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جنازےمیں شرکت کی جبکہ آصفہ بھٹو زرداری پہلی سیاسی شخصیت ہیں جنھوں نے ڈاکٹر قدیر کی رہائش گاہ جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی  ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام میں کلیدی کردار کے حامل سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان  10 اکتوبر2021 کو 85 سال کی عمر میں اسلام آباد میں فات پا گئے تھے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر فیصل مسجد  کے احاطے میں  اداکی گئی  بعد ازاں انھیں  ایچ ایٹ کے قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر