قوم کی بیٹی ہو، تمہارا نام کافی ہے!

چیئرمین نادرا طارق ملک نے اعلان کیا ہے کہ اب خواتین کو شادی کے بعد شناختی کارڈ پر اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لکھوانا ضروری نہیں۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے اعلان کیا ہے کہ اب خواتین کو شادی کے بعد شناختی کارڈ پر اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لکھوانا ضروری نہیں، نادرا یہ پالیسی ختم کررہا ہے۔

"ہم اس پالیسی کا خاتمہ کررہے ہیں اور اب خواتین اپنے والد یا شوہر دونوں میں سے کسی ایک کے نام کے ساتھ رجسٹر کروا سکیں گی”، یہ بات طارق ملک نے 14ویں دیہی خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیے

نادرا منتشر گھرانوں کے بچوں کی مشکل دور کرے

وزارت ریلوے کا ملازمین کے سفری پاسز نادرا سے بنوانے کا فیصلہ

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ خواتین کو شادی کے بعد شناختی کارڈ پر شوہر کا نام شامل کرنا ایک غیراعلانیہ پالیسی تھی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ایسا کوئی قانون نافذ نہیں ہے جس کے تحت خواتین کو اپنے شوہر کا نام لگانے کی ضرورت ہو یا انہیں شناختی کارڈ پر اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے شوہر کی اجازت درکار ہو۔

طارق ملک نے بتایا کہ نادرا نے رجسٹریشن پالیسی اور سافٹ ویئر میں صنفی تعصب کی ایک پالیسی کی بھی نشاندہی کرلی ہے، دونوں مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کی شکایات کے حل کے لیے نادرا کھلی کچہریاں کررہا ہے اور رجسٹریشن پالیسی میں تبدیلی بھی زیرتکمیل ہے۔

چیئرمین نادرا نے کہا کہ ان کی دوسری مدت ملازمت میں مردوں اور خواتین کے درمیان رجسٹریشن میں 10 فیصد کا فرق تھا جسے وہ 4 فیصد پر لے آئے ہیں۔ نادرا طریقہ کار کو آسان بنانے کی وجہ سے خواتین کی مشکلات کم ہوئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر