وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے
شیخ رشید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے دبئی گئے تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ ایئربلو کی پرواز پی اے 213 پر شارجہ سے پاکستان پہنچے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ملکی موجودہ صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو دبئی سے واپس بلا لیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ہمراہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات گزشتہ روز روانہ ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
مہنگائی کے خلاف اپوزیشن سڑکوں پر، وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت غیرملکی یاترا پر
گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں دو دن کی چھٹی دی ہے، اور وہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے دبئی جارہے ہیں۔
احتجاج کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آکر انہیں ہاتھ میں لے لے گا۔