وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران تجارتی تعلقات اور سعودیہ میں موجود پاکستانی محنت کشوں کو درپیش مشکلات پر سعودی حکومت سے بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

سرکاری طور پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔معاون خصوصی ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

زر مبادلہ کی شرح کے بجائے برآمدات پر توجہ دیں، سمیع اللہ طارق

وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران تجارتی تعلقات اور سعودیہ میں موجود پاکستانی محنت کشوں کو درپیش مشکلات پر سعودی حکومت سے بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم دورے کے دوران اہم تجارتی امور اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے جبکہ مشرق گرین اور وسطی گرین کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ عمران خان پاکستانی کمیونٹی اور سعودی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ تحاریر