ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: پاک بھارت میچ میں چند گھنٹے باقی، جوش عروج پر

شاہینو جھپٹنا اور جھپٹنا اور پلٹنا تو جیت لے کر پلٹنا۔ شائقین کرکٹ قومی ٹیم سے جیت کی امیدیں باندھ لیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی (20) ورلڈ کپ 2021 کے سب سے بڑے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ دبئی کا میدان سج گیا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہوگا۔ گیندوں کی بوچھاڑ ہو گی اور بلے بازوں کے وار ہوں گے۔

کشمیر سے گوادر تک پاک بھارت میچ کے چرچے جاری ہیں ۔ لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ، پشاور اور دیگر بڑےشہروں میں جذبہ عروج ہے ۔ کئی شہریوں نے منچلوں نے میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرینز کا انتظام کرلیا ۔ چند گھنٹوں کا انتظار ہے پھر ہو گا میچ دھواں دھار انداز میں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹکراؤ کس کس سے ہوگا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر12مرحلہ: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیو کو چاروں شانے چت کردیا

ایک طرف پاکستانی شاہین تو دوسری جانب بھارتی سورما اتریں گے میدان میں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سب سے بڑے مقابلے پر کروڑوں لوگوں کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔

پاکستانی شائقین کرکٹ نے باؤلنگ میں شاہین آفریدی ، حسن علی اور شاداب سے امیدیں لگا لیں جبکہ بیٹنگ میں بابر اعظم ، فخر ، پروفیسر حفیظ اور شعیب ملک پر نظریں جما لیں۔

فین شاہینوں کی جیت کے لیے پُرامید۔ شائقین کا کہنا ہے کہ یہ میچ نہیں جنگ ہے جنگ جو ہارے گا انڈیا۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف ورلڈ کپ جیتنا ہے ہنسو ، کھیلو ، انجوائے کرو ۔ اپنے سوچ کو مثبت رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا ہم اپنے آپ کو بالکل سادہ رکھیں گے ، تیاری مکمل ہے تمام کھلاڑیوں پر بھروسہ ہے ۔ ریکارڈ ہمیشہ ٹوٹنے کے لیے بنتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ
GOOGLE

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کبھی بھی گیم پلٹ سکتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم ہمیشہ سے ایک مضبوط ٹیم رہی ہے ۔ ان کے خلاف ہمیشہ آپ کو اپنی بیسٹ کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے۔ کیونکہ ان کے پاس بہت ٹیلنٹ ہے اور ایسی پلیئر ہیں جس گیم کو کسی بھی وقت تبدیل کرسکتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ
GOOGLE

سابق قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہمیشہ میچ پریشر پر کھیلا جاتا ہے جس کے پاس تگڑا دل ہے اور جو تگڑے دل کے ساتھ کھیلے گا وہی جیتے گا اس لیے پاکستانی ٹیم کو تگڑے دل کے ساتھ کھیلنا چاہیے تاکہ جیت ان کا مقدر بن سکے ۔ جس ٹیم نے پریشر کو ہینڈل کرلیا اور کم سے کم غلطیاں کیں وہ ٹیم جیتے گی۔

شاہد خان آفریدی
GOOGLE

قومی ٹیم کے حق میں دعا کرتے ہوئے وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کو فتح حاصل ہو گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ
KTAR NEWS

وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں پلیئرز کے پاس سپر اسٹار بننے کا موقع ہے ۔ پاکستان کا ہر شہری ٹیم کی فتح کے لیے پرجوش ہے۔ ان شاءاللہ جیت جنون جذبے اور پاکستان کی ہوگی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ
Dunya News

سابق مایہ ناز بلے باز محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو پوری قوت سے بھارتی سورماؤں پر جھپٹا ہو گا متحدہ عرب امارات کا ماحول پاکستان کے لیے سازگار ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ
GOOGLE

متعلقہ تحاریر