قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر سیاسی اور فوجی قیادت یک زبان

انڈیا کے خلاف جیت پر وزیراعظم، صدر مملکت ، شہباز شریف ، آرمی چیف اور مریم نواز سمیت تمام سیاست دانوں نے قومی ٹیم اور پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم ترین میچ میں انڈیا کے تاریخی فتح پر وزیراعظم عمران خان ، صدر مملکت عارف علوی، قائد حزب اختلاف شہباز شریف ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت تمام سیاسی قیادت نے قومی ٹیم کو پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں موجودگی کے باوجود اپنی کابینہ کے ہمراہ انڈیا اور پاکستان کا میچ انجوائے کیا۔ پاکستان کی فتح پر انہوں نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم اور کابینہ کی میچ دیکھنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے بھارت کو عبرتناک شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر12مرحلہ: پاکستان کی انڈیا کو 10وکٹوں سے شکست

وزیراعظم عمران خان

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا ہے کہ ” پاکستانی ٹیم خصوصاً بابر اعظم، جنہوں نے پوری جرات سے ٹیم کی قیادت کی اور رضوان اور شاہین آفریدی، جنہوں نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قوم کو آپ سب پر فخر ہے۔”

صدر مملکت عارف علوی

قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ” شاباش گرین شرٹس”۔

شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کیا میچ تھا ، دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی میچ ہی نہیں تھا۔ پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد، ویل ڈن گرین ٹیم۔”

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ٹیم کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

مریم نواز شریف

قومی کرکٹ ٹیم کی انڈیا کے خلاف فتح پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے "ویل ڈن پاکستان۔”

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

انڈیا کے خلاف تاریخی فتح پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” پاکستان کی ٹیم نے ایک مکمل کامیابی حاصل کی۔ بہت خوب!۔”

بلاول بھٹو زرداری

قومی ٹیم کے انڈیا کے خلاف شاندار کامیابی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر جاتے ہوئے لکھا ہے کہ ” پاکستان کو مبارک ہو۔”

شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قومی ٹیم کی جیت پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” پاکستانی کرکٹ ٹیم اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.”

 

متعلقہ تحاریر