دنیا کے 10 فیصد ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں کے ذمہ دار ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سربراہ اجلاس سے خطاب

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کے 10 فیصد ممالک 80 فیصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے ذمہ دار ہیں۔ حکومت پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے مڈل ایسٹ گرین انیشی ٹیو سربراہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2023 تک ایک ارب مینگروز کے درخت لگائے جائیں گے۔ 10 بلین ٹرین سونامی منصوبے کا مقصد قدرتی طریقے سے ماحولیاتی چیلجز پر قابو پانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان

سوڈان میں فوجی بغاوت، وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام نظربند

انہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ 2030 تک پاکستان 60 فئیصڈ قابل تجدید توانائی ذرائع پر منتقل کردے گا۔ وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلیاں سے نمٹنے کے لیے سمٹ کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی ہے۔

متعلقہ تحاریر