وزیراعظم کا کالعدم تحریک کے مطالبات نہ ماننے کا فیصلہ

وزیراعظم نے کالعدم ٹی ایل پی کے مطالبات نہ ماننے اور راستے بلاک کرنےوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات نہ ماننے اور راستےبلاک کرنےوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا  جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا ،  اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں  وزیراعظم عمران خان کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان  کے احتجاجی مارچ پر بریفنگ دی گئی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کابینہ کو کالعدم تنظیم کے ساتھ موجودہ ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا، کابینہ کو معاملہ سے متعلق قانونی امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کی زیر صدرات اجلاس،کالعدم  ٹی ایل پی  کے خلاف حکمت عملی  پر غور

ٹی ایل پی تاحال کالعدم ہے، شیخ رشید

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین کو جی ٹی روڈ پر روکنے کا فیصلہ کرلیا سڑکیں بلاک اور توڑپھوڑ کرنے والوں کےساتھ سختی  سے نمٹنے کا  بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو ٹی ایل پی  کے احتجاجی مارچ پر بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ جہلم پر رینجرز تعینات کی جائے گی اور مظاہرین کو جہلم سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ پولیس والوں کو مارنا سیاسی کارکنان کاکام نہیں اور کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا، سیاسی مقاصد کیلئے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنے دیں گے۔

متعلقہ تحاریر