فواد چوہدری نے کورونا کو مہنگائی کی وجہ قرار دے دیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ تنخواہوں میں مہنگائی کی مناسبت سے اضافہ نہیں ہوا جس کا افسوس ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ساری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ کورونا ہے۔ پاکستان میں بھی مہنگائی کی وجہ کورونا ہی ہے تاہم پاکستان میں مہنگائی کی مناسبت سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل نہیں نکلتا ہےجبکہ گیس کی پیداوار بھی کم ہورہی ہے۔ ملک میں 42 فیصد بجلی فیول سے پیدا ہوتی ہے۔ ماضی کی حکومتوں کےمہنگےمعاہدوں کی وجہ سے مہنگی بجلی پیدا ہورہی ہے جس کی وجہ سے مہنگی بجلی خریدی جارہی ہے۔ دوسرا تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بھی بجلی مہنگی ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت پاکستان کا دو ماہ کے اندر سکوک بانڈز جاری کرنے کافیصلہ

امن کی بحالی کےلیے ریاست اپنی ذمہ داری نبھائے گی، عثمان بزدار

انہوں نے کہا کہ 1947 سے 2006 تک 6 ارب ڈالرز کے قرضے لیے گئے جبکہ 2008 سے 2018 تک 23 ارب ڈالرز کے قرضے لیے گئے۔ 6 ارب ڈالرز سے موٹرویز بنیں اور دیگر ترقیاتی کام ہوئے۔

پی ٹی آئی کی حکومت نواز شریف اور آصف علی زرداری کے دور کے قرضے اتار رہی ہے۔ پچھلے سال ہماری حکومت نے 6ارب ڈالرز قرضے کی مد میں ادا کیے جبکہ اس سال 12 ارب ڈاکرز قرض ادا کرنا ہے ۔ جب ہم اتنے ڈالرز قرضے میں ادا کریں گے تو سبسڈی کیسے دیں گے۔ موجودہ معاشی صورتحال کی ذمہ دار پچھلی حکومتیں ہیں۔

اپنی حکومت کی تعریف کرتےہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک بھی بھرتی میرٹ کے خلاف نہیں کی ہے۔ میرٹ پر بھرتیوں کی وجہ سے ادارے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر