حکومت کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر سنجیدہ نہیں، کامل علی آغا
ق لیگ کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ طاقت کا استعمال کسی بھی مسئلے کا آخری حل ہوتا ہے۔
مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ ہرشخص کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کررہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں ق لیگ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کےپروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سینئر رہنما ق لیگ کامل علی آغا نے کہا کہ شیخ رشید اتنے ناسمجھ تھے کہ انہوں سے فرانس کےسفیر کو نکالنےسے متعلق معاہدہ کرلیا۔ تجربہ کار پارلیمنٹرین کو پتا ہوگا کہ یہ کتنا حساس معاملہ ہے۔ معاہدہ کرتےہوئے ق لیگ سے مشاورت نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
شعیب اختر سے بدتمیزی کرنے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو پروگرام سے ہٹانے کا امکان
فواد چوہدری نے کورونا کو مہنگائی کی وجہ قرار دے دیا
کامل علی آغا نے کہا ہے کہ پچھلی بار حکومت نے ق لیگ سے مدد اور معاملے طےپا گئے۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ وہ 16 وزارتوں پر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کو سمجھایا جاسکتا ہے مگر حکومت سنجیدہ دکھائی نہیں دی رہی ہے۔
سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوتا ہے ہر معاملےکو مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے۔ میں اب بھی کہتا ہوں کہ معاملات کو مذاکرات کی جانب لے کر جانا چاہیے۔