بھارتی وزیر اعظم مودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود سے گزار دیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کا طیارہ گزشتہ روز تربت اور پنجگور کی فضائی سے گزر کر اٹلی گیا تھا۔

بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات تیزی سے آگے بڑھنے لگے ہیں۔ بھارتی کمرشل پروازوں کے بعد انڈین وزیر اعظم مودی کے زیر استعمال طیارہ بھی پاکستانی فضائی حدود سے گزر گیا۔

بھارتی وزیر اعظم کا جہاز گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی گیا ۔ انڈین وزیر اعظم کا جہاز بوئنگ 777، تھری ہنڈرڈ ای آر، کے 7066 بہاولپور کی فضائی حدود سے پاکستانی ایئر اسپیس میں داخل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات، حکومت شش و پنج کا شکار

کراچی میں انٹر بورڈ آفس کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

بھارتی وزیر اعظم کا جہاز تربت اور پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر پاکستانی ایئر اسپیس سے باہر گیا۔ جہاز نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نیو دہلی سے ٹیک آف کیا تھا، وزیر اعظم مودی بھی جہاز میں آن بورڈ تھے۔

بھارتی وزیر اعظم اپنے دورہ کے اختتام اور واپسی پر بھی پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر نیو دہلی جائیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کے متعلقہ اتھارٹی نے اجازت دی ہے۔

متعلقہ تحاریر